• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1960 ماڈلز کی گاڑیاں پھر مارکیٹ میں آنے کو تیار

 دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی برطانوی کمپنی رولز رائس نے پرانی گاڑیوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مارکیٹ میں لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانیہ کی مشہور آٹو موبائل کمپنی رولز رائس نے اپنی قدیم ماڈلز کی گاڑیاں ایک مرتبہ پھر لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا لیکن اس مرتبہ 1960 ماڈلز کی رولز رائس گاڑیوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کیا جائے گا۔

رولز رائس کمپنی نے 1960 ماڈلز کی طرز پر الیکٹرک کار تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اصل گاڑی کی قیمت سے 6 گنا زیادہ قیمت والی یہ گاڑیاں 120 کلو واٹ بیٹریوں کی حامل ہوں گی اور مکمل چارج ہونے پر تقریباً 500 کلومیٹر تک سفرکر سکیں گی۔

تازہ ترین