• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا احتیاط کے ساتھ وینس فلم فیسٹیول کی تیاریاں

کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے جاری عالمی مایوسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اٹلی نے حاضرین کی حقیقی موجودگی میں وینس فلمی میلے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کے اس سب سے پرانے فلمی میلے کو آسکرز کے لیے لانچنگ پیڈ کی حیثیت حاصل ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وینس فلم فیسٹیول ہوگا لیکن ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ ستاروں کی چمک دمک ماند رہے گی۔

 اس موقع پر جو چند فلمی ستارے موجود ہوں گے، اُنہیں شائقین سے دور رکھا جائے گا اور آٹو گراف کا سلسلہ بھی منقطع رہے گا۔

تاہم حاضرین کی حقیقی موجودگی میں اس ہفتے وینس فلم فیسٹیول کا ہونا ہی دنیا کے لیے مثبت پیغام ہوگا۔ سیاحوں نے ابھی سے وینس کا رخ کر لیا ہے۔ 

شہر کے گرینڈ کنال کے پانی پر سے سورج کی روشنی کو پوری آب و تاب سے منعکس ہوتے ہوئے دیکھنے والوں سے شہر کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین