• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مصطفیٰ کمال کا 6 نکاتی پلان پیش

کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مصطفیٰ کمال کا 6 نکاتی پلان پیش 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے 6 نکاتی پلان پیش کردیا۔منگل کو پاکستان ہائوس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کراچی کے مسائل کے حل کے لئے پیش کئے گئے پلان میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کی درست مردم شماری کروائی جائے تو اس شہر کی آبادی ڈھائی سے تین کروڑ بنتی ہے۔

اس تناسب سے کراچی کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ 36 ملین آبادی پر خیبر پختونخوا کی 64قومی اسمبلی کی نشستیں ہیں جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان سمیت بیشمار دانشور اور لکھاری کہہ چکے ہیں کہ کراچی کی آبادی کسی طور تین کروڑ سے کم نہیں۔اٹھارویں ترمیم کے ذریعے جہاں ڈسٹرکٹ شہر اور یوسی کو خود مختار ہونا تھا وہاں صوبائی خودمختاری کے نام پر وزیر اعلیٰ خود مختار ہوگئے ہیں، اب یہ وزیراعلیٰ کے ایما پر ہے کہ وہ کسی ڈسٹرکٹ کو فنڈ دیں یا نہیں دیں۔

ان اختیارات اور وسائل کو ڈسٹرکٹ، ٹاون، تحصیل اور یوسی تک کی نچلی ترین سطح تک منتقل کر کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی کو خودمختار بنایا جائے۔ NFC ایوارڈ کا فنڈ وزیراعلیٰ اپنے ایما پر خرچ کرتے ہیں۔

یہ فنڈ ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی کی سطح تک نہیں پہنچ رہے، لہٰذا این ایف سی کے فارمولے کی طرز پر پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء کیا جائے تاکہ فنڈ صوبے کے ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی تک پہنچے۔

تازہ ترین