• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ایس اوپیز کا نفاذ، طورخم پر تجارتی سرگرمیاں کم ہوگئیں

طورخم سرحد پر کورونا ایس اوپی کے نفاذ کے بعد سے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں کم ہوگئیں، کسٹم کلیئرنس میں سستی کے باعث سرحد کے دونوں جانب 12 ہزارمال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

کورونا وبائی مرض سےقبل طورخم سرحد سے تجارتی سرگرمیاں دن رات جاری تھیں ، روزانہ سرحد کے دونوں اطراف ڈیڑھ ہزار مال بردار گاڑیاں سفر کرتی تھیں، تاہم کورونا ایس او پی کے نفاذ کے بعد اب یہ تعداد 300 تک محدود ہوگئی ہے۔

کسٹم کلیئرنس میں سستی کے باعث پشاور سے طورخم تک 7 ہزارجبکہ دوسری جانب 5 ہزارمال برادر گاڑیاں کلیئرنس کے انتظار میں کھڑی ہیں، جس سے ٹرانسپورٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اس صورتحال میں ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کے 24/7 منصوبے کو بحال کیا جائے تاکہ سرحد پر پھنسی ہزاروں گاڑیوں کی کسٹم کلیئرنس ممکن ہوسکے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سے تجارتی خسارہ کم کیا جاسکے ۔

تازہ ترین