• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شلوانی کون؟

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شلوانی کون ہیں؟ ان کے حوالے سے تفصیلات جیونیوز نے حاصل کرلیں۔

افتخار علی شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں، انہوں نے 11 نومبر 1989 کو سول سروس جوائن کی، ان کا تعلق 17ویں کامن سے ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی 30 جون 1965 کو پیدا ہوئے، افتخار علی شلوانی کا ڈومیسائل سندھ اربن حیدرآباد کا ہے۔

افتخار علی شلوانی 29 جون 2025 کو ریٹائر ہوں گے، وہ ایڈیشنل سیکریٹری صنعت و پیداوار رہ چکے ہیں اور کمشنر کراچی کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افتخار علی شلوانی سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور سندھ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی کی ذمے داری کی انجام دہی کے دوران وہ 1996 میں گرفتار ہوئے اور کئی روز اڈیالہ جیل میں قید بھی رہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں بینظیر بھٹو کی حکومت کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے الزام میں افتخار شلوانی نے گرفتاری دی تھی۔

وہ بطور اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔

تازہ ترین