• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر کا سیاحوں کی گاڑی پر قبضہ، ویڈیو وائرل


جنوبی افریقا کے سفاری پارک میں سیاح اپنی منزل کی جانب گامزن تھے کہ ببر شیر نے ان کا راستہ روک لیا، سیاح ببر شیر کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے اور ڈرے سہمے گاڑی کے اندر بیٹھے رہے۔

شیر نے بھی سیاحوں کا پیچھا نہ چھوڑا اور ان کی گاڑی کے اوپر قبضہ جما لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرے سہمے سیاح اپنی گاڑیوں سے اتر رہے ہیں اور ببر شیر گاڑی کے اوپر چڑھ کر مزے سے اس کا جائزہ لے رہا ہے۔

خوش قسمتی سے ببر شیر نے کسی سیاح کو نقصان نہیں پہنچایا اور کچھ دیر کے بعد وہ اتر کر دوبارہ جنگل کی طرف چلا گیا۔