• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان’ہائی شن‘جاپان کے قریب پہنچ گیا


طاقتور سمندری طوفان ’ہائی شن‘جاپان کے قریب پہنچ گیا، طوفان کے دو سو سولہ کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے آج جاپان کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں بلند لہروں، تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایک لاکھ اسّی ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

اوکیناوا اور جنوبی علاقوں سے پانچ سو سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ مغربی اور جنوبی علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل ہے۔

حکام نے اٹھارہ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔