• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلب چھوڑنے کی درخواست کے بعد میسی کی پہلی بار ٹریننگ

بارسلونا کے کپتان لیونل میسی نے گذشتہ ماہ کلب چھوڑنے کی درخواست کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کی، شائقین فٹبال بھی میسی کو گراؤنڈ میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

بارسلونا چھوڑنے کی درخواست کی وجہ سے میسی کلب کے لیے کورونا ٹیسٹ نہیں کروا رہے تھے اور تمام ٹریننگ سیشنز میں بھی موجود نہیں تھے۔

لیکن اب کلب نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد میسی گزشتہ شام ٹریننگ سیشن میں مصروف نظر آئے، بارسلونا کے نئے کوچ رونالڈ کومین کے زیرِ نگرانی یہ ان کا پہلا ٹریننگ سیشن تھا۔

یہ بھی پڑھیے: مسٹر بارسلونا لیونل میسی!

لا لیگا کے صدر زاویر تیباس کا کہنا ہے کہ میسی کو لیگ میں شامل دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی، ہم ہمیشہ میسی کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب فٹبال فینز بھی میسی کو گراؤنڈ میں واپس دیکھ کر بہت خوش نظر آئے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی بارسلونا کی 20-2019 چیمپئنز لیگ میں بائرن میونخ کیخلاف 8-2 سے شرمناک شکست کے بعد کلب چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم قانونی جنگ سے بچنے کیلئے انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

تازہ ترین