• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو ستمبر کے آخری ہفتے میں جاپان میں خوش آمدید کہنے کے  ساتھ انہیں پاک جاپان بزنس کونسل کی جانب سے پنجاب میں سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی پیش کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے ابتدائی دو سالوں میں کئی معاشی بحرانوں کے بعد اب ملکی صورتحال میں بہتری آرہی ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہورہا ہے۔

رانا عابد حسین  نے کہا ہے کہ کئی جاپانی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے رابطہ کیا ہے جس میں سی پیک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے علاوہ پنجاب کے صنعتی زون میں بھی سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ شامل ہے جس کے لیے گورنر پنجاب سے ملاقات کرکے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ جاپان کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ برتن تیار کرنے والی کمپنی نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے عنقریب ان کے نمائندوں کےساتھ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا دورہ جاپان حتمی مراحل میں ہے جو ستمبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے امید ہے ان کے دورے جاپان سے پاکستان اور جاپان کے تعلقات میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ جاپان سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین