• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو سرمایہ کاری کا ملاجلا رجحان رہا۔

حصص بازار کا ہنڈریڈ انڈیکس 37 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 22 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 579 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی کم ترین سطح 41 ہزار 617 رہی۔

حصص بازار میں آج 70 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔  جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 16 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 876 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین