• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کردی۔

ترجمان ایف بی آر ندیم حسین رضوی، ممبر آئی ٹی عاصم احمد اور ممبر آئی آر محمد طارق نے سال 2020ء کی نئی ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس گزار سال 2020ء کی نئی ریٹرن کے مطابق  انکم ٹیکس داخل کراسکیں گے۔

ندیم حسین رضا نے مزید کہا کہ نئی ریٹرن کے ذریعے تنخواہ دار اور چھوٹے تاجروں کے لیے ٹیکس جمع کرانے کا عمل آسان بنایا گیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس آسان ایپ کے لیے بھی نئی ریٹرن اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔

ندیم حسین رضا کا کہنا تھا کہ نئے ریٹرن سے پونے 2 سے 2 لاکھ چھوٹے تاجر مستفید ہوں گے اور ریٹرنز بنانے میں ٹیکس گزاروں کو آسانی بھی ہوگی۔

تازہ ترین