• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 11 ارب 82 کروڑ کی وصولی

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن (ای اینڈ ٹی ڈی) سندھ نے رواں مالی سال میں اگست تک مجموعی طور پر 11 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کرلیا۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز مکیش کمار چاولہ نے صوبے میں ٹیکس وصولی کی صورتحال پر بتایا کہ ٹیکس وصولی کی مجموعی صورتحال بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسز کی وصولی کو مزید بہتر کرنے کے لیے افسران محنت کر رہے ہیں۔

ای اینڈ ٹی ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق 11ارب 82 کروڑ میں سے انفرااسٹرکچر ٹیکس کی مد میں 9 ارب 34 کروڑ وصول کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں1 ارب 39 کروڑ اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 9 کروڑ روپے سے زائد وصول کیے گئے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز نے جائیداد ٹیکس کی مد میں31 کروڑ، کاٹن فیس کی مد میں 49 لاکھ اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 717 ملین روپے کا ٹیکس وصول کیا ہے۔

تازہ ترین