• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSX کا عندیہ ہے ملک ترقی کی طرف گامزن ہے، صدر

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج عندیہ دے رہا ہے کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر پوری دنیا کی توجہ ہونے لگے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بہت ساری پراڈاکٹس مارکیٹ میں آ چکی ہیں، اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ پاکستان کی مارکیٹ اور معیشت بہترین ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہر انڈیکیٹر کے حساب سے خطے میں بہترین ریٹرنز دے رہی ہے، اس کی خطے میں سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: مسلم لیگ نون اداروں سے لڑائی پر اتر آئی، عارف علوی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پبلک لمیٹڈ کمپنیز کی تعداد بڑھنی چاہیئے، یہ روپے اور ڈالر کے حساب سے بھی بہترین ریٹرن دے رہی ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستان کی اپنی معیشت کی عکاسی کر رہا ہے۔

تازہ ترین