• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: ہنڈریڈ انڈیکس میں 625 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا، مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 8 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 625 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 647 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں انڈیکس 875 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 898 رہی۔

حصص بازار میں 88 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 27 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 132 ارب روپے سے بڑھ کر 8009 ارب روپے ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا ملاجلا رجحان رہا۔

حصص بازار کا ہنڈریڈ انڈیکس 37 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 22 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین