• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں عوامی بس میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

دبئی کے محکمہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ الکاراما کے علاقے میں عوامی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

پلک جھپکتے ہی آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا مگر تمام مسافر باحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

آتشزدگی کے نتیجے میں بس جل کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔