• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی گھیب، پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ


پاک فضائیہ کا ایک طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

گر کر تباہ ہونے سے قبل پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے، جبکہ زمین پر بھی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

شورکوٹ: پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

اسلام آباد، F-16 گر کر تباہ، ونگ کمانڈر شہید

طیارے کے حادثے کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

تازہ ترین