• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان دو طرفہ تجارت دونوں ممالک کی معاشی خوشحالی کی ضامن ہے،قونصل جنرل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں متعین قائمقام افغان قونصل جنرل نثار احمد احمدی نے کہا ہے کہ پاک افغان دوطرفہ تجارت دونوں ممالک کی معاشی خوشحالی کی ضامن ہے ، بادینی بزنس گیٹ وے کو فعال بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کا افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے کوششیں خوش آئند ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر بدرالدین کاکڑ ، حاجی اختر کاکڑ ، سردار رحیم خلجی ودیگر پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا گزشتہ روز قائمقام افغان قونصل جنرل سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ بادینی بارڈر بزنس گیٹ وے سے متعلق پاکستان کی جانب سے موثر اقدامات کئے گئےہم افغان حکومت سے بھی امید اور توقع رکھتے ہیں کہ بارڈر کے اس پار بھی صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے لئے تمام تر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی کیونکہ دونوں براد ر ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ ان کی معاشی خوشحالی کا باعث بنے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ بزنس گیٹ کے دونوں اطراف میں جن سہولیات کی کمی ہیں انہیں فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ تجارتی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے بحال رہے اور صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو آسانی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ بزنس گیٹ پر دونوں طرف جس انفراسٹریکچر کی ضرورت ہے اسے فوری طور پر ہونا چاہیے تاکہ کاروباری سرگرمیاں تیز تر اور بحال ہو ، اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اینڈ ایڈسٹری کوئٹہ بلوچستان ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے ۔ اس موقع پر قائمقام افغان قونصل جنرل نثار احمد احمدی کا کہنا تھا کہ پاک افغان دو طرفہ تجارت دونوں ممالک کی معاشی خوشحالی کی ضامن ہے ۔ بادینی بزنس گیٹ وے کو فعال بنانے کے لئے افغانستان کی جانب سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے بلکہ اس سلسلے میں وہ افغان وزارت خارجہ کے حکام سے بھی رابطہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کا افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور اس بابت کوششیں حوصلہ افزاء ہے ۔ افغان حکومت اور صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کی بھی کوشش ہے کہ پاکستان کے ساتھ صنعتی اور کاروباری سرگرمیوںکو مزید فروغ دیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فراہمی افغان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔
تازہ ترین