• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین ورسک کی کابینہ بلامقابلہ منتخب

پشاور( وقائع نگار)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین (سی بی اے)ورسک کی کابینہ بلامقابلہ منتخب ہوگئی جس کے مطابق نورافضل ریجنل چیئرمین ،نصیب گل زونل چیئرمین ،الف خان زونل سیکرٹری ،لعل شاہ ریجنل سیکرٹری ،سید مراد علی شاہ ریجنل وائس چیئرمین ،اعجاز علی گل زونل وائس چیئرمین ، شاہد گل ریجنل سینئر وائس چیئرمین جبکہ وقار احمد ریجنل جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ۔واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے نومنتخب ریجنل چیئرمین نور افصل کے مطابق گزشتہ مہینے الیکشن کرانے کیلئے یونین دفتر کی جانب سے شیڈول طے کرکے جاری کیا گیا جس کے تحت ان کی کابینہ کے افرا د نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے لیکن الیکشن لڑنے کیلئے مخالف امیدواروں میں سے کسی نے بھی کاغذات جمع نہیں کرائے اورنہ ہی الیکشن میں حصہ لیا جس کے بعد مقررہ تاریخ پر مقررکردہ الیکشن کمیٹی کے ممبران نے کابینہ کے ارکان کو بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کی فلاح وبہبود کیلئے ہر سطح پر کام کرینگے اوردرپیش مشکلات کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے
تازہ ترین