• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کامطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)مجلس وحدت المسلمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی سلامتی کے ادارے ملک میں مذہب کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کریں اور پاکستان میں صہیونیوں اور نصرانیوں کے نا پاک عزئم کو خاک میں ملا کر ملک کو انددرونی اور بیرونی محاذ پر مستحکم کریں پشاور پریس کلب میں مجلس وحدت المسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری علامہ سید واحد کاظمی نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں اہل تشیع نواجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ملک میں اہل تشیع کی نسل کشی کی منعظم منصوبہ بندی کے مترادف ہے جبکہ ملک و قوم کے امن کو سبوتاژکرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں ایک ہفتہ کے دوران تین اہل تشیع نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی جبکہ پاڑہ چنار میں ایف سی کے دو شیعہ اہلکاروں کو رواں ماہ شہید کیا گیا انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی مانفرت پھیلانے کیلئے نام نہاددعلماء کا غیر معمولی کردار ہے جو علمی و تاریخی اختلافات کو نزاع میں بدل کر ملک کی گلی کوچو ںکو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین