• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے منشیات برآمدگی اور گاڑی کے جعلی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ سرکاری کی جانب سے پلوشہ رانی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت کو بتایا کہ ملزم عتیق خان پر الزام ہے کہ اس سے گاڑی میں چرس اور پستول کیساتھ ساتھ گاڑی کے جعلی دستاویزا ت بھی برآمد ہوئے تھے جس پر اسکے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ 2019میں ملزم نے ہائیکورٹ میں ضمانت درخواست دائر کی اور مارچ 2020میں ہائیکورٹ نے ملزم کا ٹرائل 45دن میں مکمل کرنیکا حکم دیاتاہم کویڈ 19 کیوجہ سے عدالتیں بند رہیں جس پر ٹرائل مقررہ وقت میں مکمل نہ ہوسکا۔عدالت کوبتایاگیا کہ اگست 2020میںملزم نے د وبارہ اپیل دائر کی کہ وہ بیمار ہے اورمقررہ وقت میں اسکاٹرائل مکمل نہیں ہو سکا لہذا عدالت نے 25دنوں میں ٹرائل مکمل کرنیکا حکم دیا ۔دوران سماعت پلوشہ رانی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کا فیصلہ ہے کہ ملزم کو تب تک ضمانت نہیں دی جاسکتی جب تک اسکا کیس نہ ہوا ہو ،ضمانت کیلئے یہ کوئی دلیل نہیں کہ ٹرائل مکمل نہیں ہواکیونکہ عدالتیں بند تھیںجبکہ ٹرائل ورکنگ ڈیز میں مکمل کیاجائیگا۔دوسری جانب ملزم کے وکیل نے اسکے موکل کے حق میں دلائل دیئے۔ فاضل جسٹس نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی درخواست خارج کردی۔
تازہ ترین