• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو سخت الفاظ میں جواب دیا ہے۔

رواں سال معروف اداکار شہروز سبزواری سے شادی کرنے والی ماڈل صدف کنول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ اپنے ناقدین کے کمنٹس پر ردّ عمل کا اظہار کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: زندگی کے طوفانوں کو گلے لگانا سیکھیں، صدف کنول

وائرل ہونے والی ویڈیو میں صدف کنول نے کہا کہ ’جو لوگ میرا یہ پیغام سُن رہے ہیں وہ اپنی حد میں رہیں، خوش رہیں، بہت پیارے رہیں اور کسی کی بُرائیاں نہ کریں۔‘

صدف کنول نے اُن سے نفرت کرنے والوں سے کہا کہ وہ منفی پیغامات بھیجنا بند کریں۔‘

یہ بھی پڑھیے: اداکار شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی

واضح رہے کہ شہروز سبزواری کی ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کے بعد سے اِس جوڑے کو سوشل میڈیا پر بےحد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ صارفین نے صدف کنول کو سائرہ اور شہروز کی طلاق کی وجہ بھی قرار دیا تھا۔

تازہ ترین