• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: لینڈنگ کے دوران چھوٹے طیارے کا اگلا پہیہ ٹوٹ گیا


لاہور کے والٹن ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران چھوٹے طیارے کا اگلا پہیہ ٹوٹ گیا، جہاز زیرتربیت پائلٹ اڑا رہی تھیں۔

والٹن ایئرپورٹ حکام کے مطابق ٹرینی پائلٹ حادثے میں محفوظ رہیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ٹرینی پائلٹ پریسہ امتیاز سولو فلائٹ پر تھیں۔ لینڈنگ کے دوران طیارے کا اگلا پہیہ اچانک ٹوٹ گیا۔

حادثے میں خاتون ٹرینی پائلٹ محفوظ رہیں، سول ایوی ایشن کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پہنچ گئیں۔

تازہ ترین