• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا ٹیکس اصلاحات کیلئے ورلڈ بنک سے 50 ارب روپے قرضہ لینے کا فیصلہ

لاہور(اکنامک رپورٹر) پنجاب حکومت نے ٹیکس وصولیوں کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے ملک میں دستیاب صلاحیت کارسے استفادہ کی بجائے ٹیکس اصلاحات کیلئے ورلڈ بنک سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے. اس میں اسے مرکزی حکومت کی تائید حاصل ہے. یہ بات سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کے دوران سامنے آئی . بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 50ارب روپے کا قرضہ حاصل کرنے کے لئے جو دستاویز تیار کی ہے اس کے مطابق اسے صوبے میں ٹیکس ریفارمز کے لئے یہ قرضہ درکار ہے. بتایا گیا ہے کہ قرضہ کے لئے ورلڈ بنک کے اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین