• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر خارجہ کے پاس بیرون ملک مقیم پاکستانی کیخلاف جاری نوٹس کی تعمیل کا میکنزم موجود نہیں

اسلام آباد (صالح ظافر)دفتر خارجہ کے پاس ایسا کوئی میکنزم نہیں جس کے ذریعے وہ پاکستان میں کسی مجاز اتھارٹی کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری کیخلاف جاری کردہ وارنٹ یا طلبی کے نوٹس کی تعمیل کرا سکے۔ سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ سفارت خانے یا ہائی کمیشن کے ذریعے طلبی کے نوٹس یا وارنٹ کی تعمیل کا معاملہ نیا اور عجیب معاملہ ہے جس کیلئے کسی بھی سفارت خانے میں تربیت یافتہ عملہ موجود نہیں۔ مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی کمیشن کی جانب سے اب تک کسی نے بھی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کیلئے وقت نہیں مانگا اور ہائی کمیشن بھی قانونی پیشرفت کے حوالے سے لاعلم ہے۔ خاندان کو معلوم ہی نہیں کہ کسی عدالت نے طلب کر رکھا ہے کیونکہ ہائی کمیشن کا خاندان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں۔

تازہ ترین