• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندوق کے سامنے بھی کہوں گا حکومت دھاندلی زدہ ہے، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ خدا کی قسم بندوق کے سامنے بھی کہوں گا کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے۔ 

نا اہل حکمرانوں کے خلاف ہماری تحریک جاری ہے،گزشتہ روز چترال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں چوری کی پیداوار ، نا اہل اور سلیکٹیڈ ہے، ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ نے بولنا نہیں ہے۔

ہمیں ہمارے بڑوں نے غلامی کا درس نہیں دیا،ہم ایسی مائوں کی گود میں پلے ہیں جہاں خوف کی کوئی ہوا نہیں۔

ہم دوسروں پر رعب ڈالنے والے ہیں، رعب سہنے والے نہیں،بہت ہوگیا ہے اب مزید گنجائش نہیں ہے۔

ہمیں مستحکم اور مضبوط فیصلے کرنے ہوں گے۔

تازہ ترین