کراچی( جنگ نیوز)الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں کا کام روک دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے مطلوبہ اقدامات تک حلقہ بندیوں کا کام روک دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر اور نثار کھوڑو کی درخواست پر کام روکا گیا۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے نئی حلقہ بندیوں کےلے مطلوبہ فارمولا فراہم نہیں کیا،سندھ حکومت نے آبادی اور علاقے کے تناسب سے فارمولا فراہم کرنا ہے۔