• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الزامات مسترد،بھارت مقبوضہ کشمیرسے غیرقانونی قبضہ ختم کرے،پاکستان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ امور وی مرلی دھرن کے راجیہ سبھا کے اجلاس میں بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہویے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت خود مقبوضہ جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں اور ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے ،وہ کیسے دوسروں پر الزام تراشی کر کے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نےمیڈیا کے سوالات کے جوابات میں کہا کہ بھارت نے ہی 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں یک طرفہ و غیر قانونی اقدامات سے ماحول خراب کیااور اب تک بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جارحانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین