• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزی، 22 تعلیمی ادارے بند، کورونا کے 454 نئے کیسز، 6 افراد جاں بحق

کراچی،ہالا، راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر،نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک)کو رونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کردئیے گئےجبکہ کورونا سے مزید545نئے کیسز اور 6اموات رپورٹ ہوئیں،کراچی میں4اسکول سیل،مقدمہ بھی درج ،مٹیاری کے کالج پرنسپل سمیت 19افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔این سی او سی کے بیان کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ملک بھر میں22تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا،ان تعلیمی اداروں میں گذشتہ48 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا تھا،این سی او سی کے مطابق سب سے زیادہ کے پی میں 16 تعلیمی ادارے بند کئے گئے،آزادکشمیر میں 5اوراسلام آباد میں ایک ادارہ بند کیا گیا،احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر وبا تعلیمی اداروں میں پھیلی، دوسری جانب وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے اورنگی ٹاؤن میں 4 نجی اسکولوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی اور اسکولوں میں پری پرائمری اور پرائمری کے بچوں کو تعلیم دینے پرسیل کردیا ہے جبکہ ان کے خلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے،فرائض سے غفلت بڑتنے پر صوبائی وزیر تعلیم نے ایجوکیشن ٹاؤن آفیسر اورنگی ٹاؤن میٹھا خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ دریں اثنا ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 399 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ۔ادھر ضلع مٹیاری میں ایک ہی روزمیں کالج پرنسپل ،اسٹاف سمیت19افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق، کالجزبندکردیئےگئے،ڈی ایچ او ڈاکٹر یارمحمدکھوسوکےمطابق سیکریٹری تعلیم سندھ کی ہدایت پرطویل بندش کےبعدتعلیمی اداروں میں کوروناٹیسٹ کئےگئےجس میں گورنمنٹ طالب المولیٰ کالج نیوسعیدآبادکےپرنسپل ،کلرک ،نائب قاصدکی کورونارپورٹ مثبت آئی جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج ہالاکےآفس سپرنٹنڈنٹ ،2لیڈی لیکچرراور1کلرک سمیت 5افرادبھی کوروناوائرس میں مبتلا پائےگئے۔متاثرین کوگھروں میں آئسولیٹ کیاگیاہےکوروناتصدیق کےبعددونوں کالج غیرمعینہ مدت تک بندکردیئےگئے۔

تازہ ترین