پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا حکومت نے BRT بسوں کی مکمل کلیئرنس کے بعد ہی سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مینو فیکچرنگ ٹیم کی جانب سے پشاور میں بسوں کا معائنہ جاری ہے، آگ لگنے کی وجوہات تلاش کی جارہی ہیں ،مینو فیکچرنگ ٹیم کی جانب سے بسوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے، رپورٹ جلد جمع کی جائے گی ، سروس کی بندش پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا بھی سامنا ہے ،ہمارا مقصد جانی نقصان کو روکنا ہے کیونکہ ہم عوامی تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حکومت کے ترجمان اور معاون خصوصی اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے گزشتہ روز حیات آباد پشاور میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔