• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں بہتری کے باعث ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 40پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10پیسے گھٹ گئی ، جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 40پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 166.30 روپے سے گھٹ کر 165.90روپے اور قیمت فروخت 166.50سے کم ہو کر 166.10روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے کی کمی کے بعدڈالر کی قیمت خرید 166.10 روپے سے گھٹ کر 166.00 روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 166.50سے کم ہو کر 166.30 روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین