• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات کارقبہ 6فیصدتک لے جاناچاہتےہیں،زرتاج گل

لاہور(خبر نگار)شعبہ باٹنی لا ہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے زیر اہتمام کالا شاہ کاکو کیمپس میں کلین اور گرین پاکستان کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔وفاقی وزیر براے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا ۔ مہمان خصوصی زرتاج گل وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہاکہ کلین گرین پاکستان مہم کے تحت پورے پاکستان میں پودے لگائے جا رہے ہیں پنجاب کو سبز کرنے کیلے شجر کاری مہم جاری ہے دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی رول نہیں پاکستان بھی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہوا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنگلات کا حصہ 4 فیصد تک پہنچ چکا ہے ۔6فیصد تک لے جانا چاہتے ہیںاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر لا ہور کالج براے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کہا کہ کلین گرین پاکستان مہم کے تحت پودے لگانے میں لا ہور کالج براے خواتین یونیورسٹی بھی پیش پیش ہےدرخت پاکستان میں بدلی ہوئی موسمی صورتحال کے باعث بہت ضروری ہے پروگرام کے اختتام پر سربراہ شعبہ باٹنی ڈاکٹر فرح خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور وفاقی وزیر براے ماحولیات تبدیلی زرتاج گل کو شیلڈ پیش کی گئی ۔
تازہ ترین