• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کامقدمہ لڑنے کیلئےسعودی عر ب کامضبوط ہوناضروری ہے،زبیراحمدظہیر

لاہور( وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے فلسطین کیلئے سعودی فر مانروا شاہ سلمان کے ددٹوک موقف کو امت مسلمہ کی تر جمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کو سعودی عرب کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا چاہیے کیونکہ دنیا میں فلسطینی عوام کا بھر پورمقدمہ لڑ نے کے لیے سعودی عرب کا مضبوط ہونا ضروری ہے ۔ وہ مر کزتوحید گرین ٹائون شپ میں کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔ جبکہ اس موقعہ پرڈاکٹر سید طالب الر حمن شاہ زیدی ʼپیر سید ولی اللہ شاہ ʼپروفیسر فیاض احمد سلفی ʼمولانا عبد الستار نیازی ʼڈاکٹر سید عبد الغفار شاہ ʼمولانا جان محمد بٹ ʼرانا محمد آصف اور میاں محمد اصغر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ ہر مسلمان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے غزہ سمیت پورے فلسطین میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کر نیوالا اسرائیل دنیا کا سب سے بڑ ا دہشت گرد ہے ۔علامہ زبیر احمد ظہیراور دیگر قائدین نے مزید کہا کہ فلسطینی کی آزادی اور اسرائیلی دہشت گردی کو روکنے کے لیے امت مسلمہ کا متحد ہونا بہت ضروری ہے اور جو لوگ سعودی عرب کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ اصل میں اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں اس لیے وقت آچکا ہے کہ جوبھی اسلامی ممالک فلسطین کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں وہ اپنے ذاتی مفادات بالاتر ہو کر امت مسلمہ اور سعودی عرب کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کر یں ۔
تازہ ترین