• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کا 3 ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی نمائندہ) ریلوےنے3 ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔20ستمبر سے ماڑی انڈس اور اٹک سٹی کے درمیان اٹک پسنجر ٹرین جبکہ جنڈ اور اٹک سٹی کے درمیان جنڈ پسنجر ٹرین چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 27ستمبر سے ملتان اور راولپنڈی کے درمیان مہر ٹرین چلائی جائے گی۔ اٹک پسنجر ٹرین ماڑی انڈس سے علی الصبح 3بج کر 45منٹ پر روانہ ہو کر درہ خیل ،جنڈ،نمل،بوسال ریلوے سٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی صبح 8بج کر10منٹ پر اٹک سٹی ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔
تازہ ترین