• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری مواصلات کا نواکلی بائی پاس کے کام پر عدم اطمینان، افسران کی سرزنش

کوئٹہ (خ ن)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل نے گزشتہ روز نواں کلی بائی پاس اور ہنہ اوڑک میں جاری زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر محکمے کے افسران بھی موجود تھے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل نے تمام زیر تعمیر منصوبوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہنہ اوڑک میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے کام کو تسلی بخش قرار دے کر اطمینان کا اظہار کیا اور نواں کلی بائی پاس پر زیر تعمیر روڈ کا معائنہ کیا ،زیر تعمیر نواں کلی بائی پاس روڈ کے کام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کی سخت سرزنش کی اور ناقص میٹریل سے تعمیر شدہ کپ اسٹون کو مسترد کرکے دوبارہ لگانے کی ہدایت کی،انہوں نے سست روی کا شکار نواں کلی بائی پاس روڈ کے کام کو مزید بہتر اور تیز کرنے کی ہدایت جاری کی،درایں اثناءسیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل نے گزشتہ روز پشین میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا ،ضلعی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو پشین یارو روڈ منصوبے کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نےروڈ کے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسےجلد مکمل کرنے اور افسران کو منصوبے کی کڑی نگرانی اور کام کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کیا۔
تازہ ترین