• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی‘بی این پی

کوئٹہ (آئی این پی) بی این پی کے رہنمائوںنے کہاہے کہ پارٹی نے روز اول سے ہی محنت کشوںکے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر بھرپور انداز میں جدوجہد کی ہے اورکبھی محنت کشوں کو تنہا نہیں چھوڑا بی این پی آج بھی مسائل کے حل کے لئےآپ کے ساتھ کھڑی ہے آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان نے جس جمہوری انداز سے انتخابات کرائے اس پر پیرامیڈیکس سٹاف کے عہدیدار اورارکان دادتحسین کے مستحق ہیں ان خیالات کااظہار بی این پی کے رہنمائوں نے آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے نومنتخب عہدیداروں کومبارک باددیتے ہوئے کیا وفد کی قیادت مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ نے کی جس میں مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری ، ملک محئی الدین لہڑی، ضلعی لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،ڈاکٹر محمد رمضان ہزارہ اور سبزی علی مری شامل تھے رہنمائوں نےعہدیداروں کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر نومنتخب صوبائی صدر عبدالسلام زہری ،بانی رہنما اقبال شیخ نے وفد کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ بی این پی نے ہمیشہ سے محنت کشی کا عملی طور پر ساتھ دیا ہے۔
تازہ ترین