• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کی کامیابی سنت نبوی پر عمل کرنے میں ہے‘ خیرالبشر

پشاور(نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام پشاور کے سابقہ امیر پروفیسر مولانا خیرالبشر نے کہا کہ مسلمانوں کی کامیابی سنت نبوی پر عمل کرنے میں ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں، ان کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں ہے، ہر دور میں علماء دیوبند ختم نبوت کے پروانوں نے اپنی جان کے نذرانہ پیش کئے،ان خیالات کا اظہار مولانا خیرالبشر نے چترال میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1953، میں ختم نبوت کے ہزاروں پروانوں نے اپنی جان کی قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ دنیا وآخرت کی کامیابی اللہ تعالی کے احکامات ونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کامیاب طریقوں میں ہے ۔
تازہ ترین