• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے مریضوں کے تحفظ کا عالمی دن منایاگیا اس حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طبی عملے میں وبائی بیماریوں سے متعلق آگاہی پیدا کرناتھا۔سیمینار میں چیئرمین انفیکشن کنٹرول کمیٹی اور انچارج میڈیکل ڈی پروفیسر ڈاکٹر ہاشم الدین اعظم خان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اویس نعیم، ڈاکٹر عبدالخالق ، مائیکرو بیالوجسٹ نور رحمان ، سیکرٹری انفیکشن کنٹرول کمیٹی عصمت پاشا، عالمی ادارہ صحت کے نیشنل پروفیشنل آفیسر ڈاکٹر مظہر خان ،کنسلٹنٹ ڈاکٹر صفیان، ٹرینی میڈیکل آفیسرز ، نرسسنگ سٹاف اور دیگر عملے نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وباء دنیا میں طبی عملے کے لئے بہت بڑا چیلنج تھی ، طبی عملے کو انفیکشن اور تشدد کا خطرہ تھا۔ ماحول کے دباؤ کی وجہ سے طبی عملے کی جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثر پڑتا تھا،وباء نے دنیا کو خدشات سے دوچار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران طبی عملے نے جس جذبے اور بہادری سے خدمات دیں وہ قابل تحسین ہے، طبی عملے میں انفیکشن کے پھیلاؤکو کم کرنے کے لئے اقدامات ضروری ہیں خصوصاً ہاتھ دھونا ،حفاظتی آلات ، ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھنا مریضوں اور طبی عملے کے لئے فائدہ مند ہے۔
تازہ ترین