• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادہ زرافہ کا اپنے بچے کو بچانے کیلئے انتہائی جرات مندانہ اقدام


ماں اپنے بچوں کو خطرے سے بچانے کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرتی، ایسے ہی اس ویڈیو میں ایک مادہ زرافہ اپنے بچھڑے (بچے) کو چیتوں کے ایک بڑے گروہ سے بچاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

یہ ویڈیو انٹر نیٹ پر خوب وائرل ہوگئی ہے اور لوگ اسے بہت پسند کررہے ہیں۔

اس ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے سوسانتا نندا نے شیئر کی ہے اور یہ 33 سیکنڈ کی کلپ ہے، جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اس میں زرافہ اپنے بچھڑے کے ساتھ کھڑی ہے اور چیتوں کا ایک غول اس کے بچھڑے پر حملہ آور ہوتا ہے لیکن ممتا کی ماری ماں اپنی جان خطرے میں ڈالکر خوفناک اور طاقتور چیتوں سے اپنے بچے کو بچانے کے لیے انتہائی بہادری سے سینہ سپر ہوجاتی ہے، اور بعد ازاں اپنے بچے کو لے کر اس مقام سے بھاگ کھڑی ہوتی ہے۔