• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گانے ’تصویر‘ میں عاصم اظہر کا رونا ہانیہ سے تعلق ختم ہونے کا نتیجہ قرار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارعاصم اظہر کے چندوز قبل ریلیز ہونے والے نئے گانے “تصویر” نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔چند روزقبل عاصم اظہر نے نیا گانا گاتے ہوئے انسٹا پرایک مختصرویڈیو شیئرکی تھی۔ گانے کی شاعری تو اداس کردینے والی ہے ہی لیکن ان کے مداحوں کیلئے چونکا دینے والی بات عاصم کوروتے دیکھنا تھا۔عاصم نے گانے کا لنک ان بولوں کے ساتھ شیئر کیا ” تم تھے وہ اجنبی، تھے سامنے لاپتہ ، جتنا ملتے گئے ، ہوتے گئے ہم جُدا”۔انسٹاگرام پرفالوورز نے اس گانے کو بیحد پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے، گانے میں پہلی عاصم اظہر کا ایک نیا روپ دیکھنے کوملا جس پربہت سے صارفین نے تو اس جذب سے روتے ہوئے گانا گانے کو ہانیہ کے ساتھ تعلق ختم ہونے کا نتیجہ قرار دے دیا۔ گلوکار کے مداحوں نے تبصروں میں اس نئے گانے کو بھی پسند کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو روتا نہیں دیکھ سکتے۔ عاصم کے اس گانے کی کمپوزیشن قاسم اظہرکی ہے جبکہ بول عمران رضا نے لکھے ہیں اور ویڈیو ڈائریکٹر فہد نورہیں۔اداکارہ اشنا شاہ نےعاصم کو بچہ کہتے ہوئے گانے کی شاعری اورگائیکی کو قاتلانہ قراردیا جس پرگلوکار کے مداحوں نے لکھا “بچہ آپ سے بڑاہے”۔عاصم کی والدہ اداکارہ گل رعنا نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ میں تو صحیح سے تعریف بھی نہیں کرتی کہ ایسالگتا ہے اماں ہو اس لیے کہہ رہی ہوں لیکن بیٹا میں ضرور کہوں گی کہ تم ایک حقیقی اسٹارہو۔

تازہ ترین