• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فیشن ڈیزائنر شربری دتہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فیشن ڈیزائنر شربری دتہ گزشتہ رات اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 63 سالہ فیشن ڈیزائنر شربری دتہ کولکتہ میں اکیلی رہتی تھیں جو کہ گزشتہ رات اپنے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فیشن ڈیزائنر شربری دتہ کے خاندانی ذرائع نے موت کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا ہےتاہم ابھی اس حوالے سے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنا باقی ہے۔ پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں موت کا سبب ہارٹ اٹیک بتایا گیا ہے تاہم اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شربری دتہ کسی بھی مہلک مر ض میں مبتلا نہیں تھیں ۔ فیشن ڈیزائنر شری بری دتہ بنگالی شاعر اجت دتہ کی بیٹی ہیں ۔

تازہ ترین