• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارول اسٹوڈیو سپر ہیرو ’ہلک‘ کی کزن ’ شی ہُلک‘ ٹی وی سیریز پیش کریگا

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)سائنس فکشن سپر ہیرو کردار ’ہلک‘ ویسے تو کئی سال سے فلمی شائقین کو محظوظ کرتے آ رہے ہیں، تاہم جلد ہی ان کی کزن ’ شی ہُلک‘ بھی اسکرین پر لوگوں کے دل بہلانے آ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جلد ہی مارول اسٹوڈیو کی جانب سے بنائی جانے والی ٹی وی سیریز ’ شی ہلک‘ ریلیز کی جائے گی اور سپر وومن ہیرو کا انتخاب بھی کرلیا گیا۔شوبز ویب سائٹ ’ڈیڈ لائن‘ کے مطابق 34 سالہ کینیڈین اداکارہ تاتیانا مسلانے جلد ہی ’ شی ہلک‘ ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔’ شی ہلک‘ کے کردار کو اگرچہ پہلے ہی کومک کتابوں میں پیش کیا جاچکا ہے، تاہم اب پہلی بار اس کردار پر ٹی وی سیریز بنائی جائے گی۔’ شی ہلک‘ کا کردار ’ہلک‘ کا کردار متعارف کرانے والے مصنف اسٹان لی نے متعارف کرایا تھا، اس کردار کو ابتدائی طور پر 1980 میں پیش کیا گیا تھا۔فکشن کردار ’ شی ہلک‘ دراصل مرد کردار ’ہلک‘ کی کزن ہے، تاہم ’ شی ہلک‘ کی اچھی بات یہ ہے کہ وہ ایک وکیل بھی ہیں، جس وجہ سے وہ ٹی وی سیریز میں صرف اپنی طاقت کے زور پر دشمنوں کو مزا نہیں چکھائیں گی بلکہ وہ دشمنوں کے خلاف قانونی رستے اختیار کریں گی۔ڈیڈ لائن کے مطابق اگرچہ تاحال مارول اسٹوڈیو نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ اداکارہ تاتیانا مسلانے کو ’ شی ہُلک‘ کےکردار کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے، تاہم اسٹوڈیو کے ذرائع نے تصدیق کی کینیڈین نژاد اداکارہ ہی سپر ہیرو خاتون کا کردار ادا کریں گی۔’ شی ہلک‘ کی ٹی وی سیریز کی کہانی جیسیکا گاؤ لکھیں گی جب کہ اس سیریز کی کچھ اقساط کی ہدایات کیٹ کوئرو دیں گی، تاہم اس حوالے سے بھی تصدیق ہونا باقی ہے۔’ شی ہلک‘ ٹی وی سیریز کو ڈزنی پلس پر پیش کیا جائے گا، تاہم ڈزنی پلس اور مارول اسٹوڈیو نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ سپر وومن سیریز کو کب تک نشر کیا جا سکے گا۔

تازہ ترین