• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیل پیٹرک ہیرس کا اہلخانہ سمیت کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ اداکار نیل پیٹرک ہیرس نےاہلخانہ سمیت رواں برس مارچ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کا انکشاف کیاہے۔47سالہ اداکار نے کہا کہ اب ہم بہتر محسوس کررہے ہیں۔ نیل پیٹرک ہیرس نے تصدیق کی کہ وہ اب خطرے سے باہر ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ کورونا وائرس کو عام فلو سمجھ بیٹھے تھے۔ٹوڈے شو کی ایک قسط میں انہوں نے کہا کہ مارچ کے اواخر میں وہ وبا سے متاثر ہوئے، ہم اس سے بچنے کی کوشش کررہے تھے اور میرا خیال تھا کہ مجھے فلو ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے دماغ میں کوئی وسوسہ یا خلل نہیں ڈالنا چاہتا تھا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اور پھر میری سونگھنے اور چکھنے کی حس ختم ہوگئی تھی جو ایک بہت بڑا اشارہ تھا۔نیل پیٹرک ہیرس نے کہا کہ کورونا وائرس کا تجربہ خوشگوار نہیں تھا۔ خیال رہے کہ نیل پیٹرک ہیرس سے قبل بھی متعدد ہولی وڈ اداکار کورونا کا شکار ہوچکے تھے تاہم زیادہ تر اداکار صحت یاب ہوچکے ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں ہولی وڈ ایکشن ہیرو ڈیوائن جونسن المعروف نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اور ان کے تمام اہل خانہ تین ہفتے قبل کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔ان کے علاوہ ٹام ہینکس، ریٹا وٹسن، میل گبسن، ایلسا میلانو بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔
تازہ ترین