• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجم جرال میرپور سےپی پی کےٹکٹ پر انتخاب لڑیں گی

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) آزاد کشمیر میں آئندہ برس عام انتخابات کا میدان سجے گا۔ غیر اعلانیہ انتخابی مہم شروع ہوچکی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور نے میرپور شہر حلقہ تین سے پی پی برطانیہ خواتین کی صدر سابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر انجم جرال کو عام انتخابات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مقابلے میں میدان میں اتارنے کا سگنل دے دیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل شہید بینظیر بھٹو نے انجم جرال کو خواتین کی مخصوص نشست کے لیے ٹکٹ جاری کیا تھالیکن کم عمری کے سبب وہ قانون ساز اسمبلی تک نہ پہنچ سکیں۔ پاکستان کے کچھ حلقوں اور آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں برادری ازم کا ووٹ اہم رہا ہے۔ میرپور شہر میں جرال، مرزے خاندان کے مرزا افضل پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے رہے ہیں اوروہاں پی پی کا ایک مضبوط ووٹ بینک موجود ہے۔آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان محمود کی صورت میں سیٹ کا دفاع کرے گی،دوسری طرف ن لیگ انہیں ٹف ٹائم دے گی۔حلقہ میں انجم جرال سمیت درجنوں امیدوار قسمت آزمائی کریں گے۔ 
تازہ ترین