• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سکھ فوجیوں کوچین کیخلاف بطور ڈھال استعمال کررہا ہے، سردار پتونت سنگھ

لاہور(خالدمحمودخالد)امریکا میں قائم سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ سردار پتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ چین کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لئے بھارتی حکومت سکھ فوجیوں کو لائین آف ایکچوئل کنٹرول پر تعینات کر رہی ہے اور انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ لداخ میں چینی فوج کے خلاف لڑنے والے بھارتی سکھ فوجیوں کے نام ایک ویڈیو پیغام میں سردار پتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ چین سکھوں کا دشمن نہیں بلکہ بھارت اور ترنگا سکھوں کا اصل دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی ترنگا ہے جسے 1984ء میں بھارتی فوج نے امرتسر میں سکھوں کے مقدس دربار صاحب کو منہدم کرکے وہاں لہرایا تھا جب کہ سکھوں کی نسل کشی کی گئی تھی۔ 
تازہ ترین