• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کو کورونا کے باعث دہائی میں پہلی کساد بازاری کا سامنا

پیرس(نیوز ڈیسک /اے ایف پی) کورونا وائرس کے باعث نیوزی لینڈ کو دہائی میں پہلی کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کے باعث نیوزی لینڈ ایک دہائی میں پہلی بار کساد بازاری کا سامنا کر رہا ہے، اپریل اور جون میں معیشت 12.2 فیصد سکڑ گئی،اس صورتحال میں آئندہ ماہ عام انتخابات سے قبل وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو شدید پریشانی کا سامنا ہے کیوں کہ انہیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اپنے اقدامات کا دفاع کرنا پڑ رہاہے۔ددسری جابن جنوبی افریقہ کے مرکزی بینک کا کہناہےکہ ملکی معیشت 2020 میں 8.2 فیصد تک سکڑ سکتی ہے جبکہ دیگر پیشگوئیوں میں کساد بازاری2ہندسوں پر مشتمل بتائی گئی ہے۔ ادھر عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کورونا کے کیسز تشویشناک شرح سے بڑھنے پر خبردار کیاہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ہنس کلوگ نے کوپن ہیگن سےآن لائن نیوز کانفرنس میں کہاکہ یورپ نے گزشتہ ہفتے 54ہزار نئے کیسز کیساتھ ریکارڈ قائم کیاہے جسے ہم سب کو ہوش کے ناخن لینے کے طور دیکھنا ہوگا۔
تازہ ترین