منسک ( نیوز ڈیسک) بیلاروس میں گرفتار اپوزیشن رہنما ماریا کولیسنیکووا پر ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ عالمی سطح پر مخالفت کے باوجود 38 سالہ خاتون سیاستداں ایک ہفتے سے قید میں ہیں اور انہیں ممکنہ طور پر 5برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل وہ پولیس اور خفیہ سروس کی جانب قتل کی دھمکیاں ملنے پر مقدمہ درج کرا چکی ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہیں بیلاروس چھوڑ دینے کا حکم دے کر ملک بدر کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے سرحد پر اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا تھا۔