• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلو میں ڈائیلاگ فار پیس فاؤنڈیشن اور رابطہ عالم اسلامی کےزیراہتمام سیمینار

اوسلو( نمائندہ جنگ) اوسلو میں ڈائیلاگ فار پیس فاونڈیشن اور رابطہ عالم اسلامی کےزیراہتمام سیمینار کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا موضوع ’’ہمیں یورپ میں نئے پولرائزڈ چیلنجوں کا مقابلہ کیسے کرنا چاہیے‘‘ تھا۔ تقریب میں ناروے کے سابق وزیراعظم شیل ماگنے بونڈویک، ناروے کے ممتاز آئمہ کرام، مسلم رہنماؤں، مسلمان ممالک کے سفرا اور نارویجن معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے فکر سے منسلک افراد نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے النور اسلامک سنٹر بیرم کے امام و خطیب سید محمد اشرف شاہ نےکیا،سینئر سیاستدان عامر جاوید شیخ نے سپاس نامہ پیش کیا اور اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی، رابطہ عالم اسلامی کےجنرل سیکرٹری محمد بن عبد الکریم العیسی نے اپنے ویڈیو خطاب سے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا، تقریب سے ناروے شیل ماگنے بونڈویک،عامر جاوید شیخ ، مرکزی جماعت اہلسنت کے امام و خطیب سید نعمت علی شاہ بخاری، سٹی کونسل کے ممبر اورسینئرسیاستدان طلعت محمود بٹ اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ امام کونسل ناروے کے سیکرٹری جنرل اور امام وخطیب لورنسکوگ مسجد ڈاکٹر عدیل زاہد نے مدلل اور تفصیلا" موضوع سخن کےتمام پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور مجوزہ چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لیےمتعدد تجاویز پیش کیں۔تقریب میں افشاں رفیق ، طارق شیخ ، پیر سید فراست علی بخاری، مختار ساجد، چوہدری سرور اوردیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین