• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط کام کروں تو لوگ میری گاڑی کو پتھر ماریں، وزیرداخلہ

غلط کام کروں تو لوگ میری گاڑی کو پتھر ماریں، وزیرداخلہ 



لاہور ( نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وہ لوگوں سے کہتے ہیں اگر وہ غلط کام کریں تو ان کی گاڑی کو پتھر ماریں۔میرے حلقے میں کوئی پولیس افسر غلط کام کرتا ہے تو اس کا میں ذمہ دار ہوں ، میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور چیمبراینڈ کامرس میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر میرے حلقے ننکانہ صاحب میں کوئی پولیس افسر غلط کام کرتا ہے تو اس کا میں ذمہ دار ہوں اور میں لوگوں کو کہتا ہوں کہ میری گاڑی کو پتھر ماریں اگر غلط کام کروں ، درگاہوں سے پیسا ضرور لیں مگر بتائیں کہ وہ رقم کہاں خرچ کی ، منی لانڈرنگ کرنے والوں کے بارے میں سب جانتے ہیں ، جس کے گھر میں غربت ہے وہ منی لانڈرنگ کہاں سے کرے گا ، صرف نعروں سے ملک ٹھیک نہیں ہوگا ، احتساب کریں اور عوام ووٹ کے ذریعے سیاستدانوں کا احتساب کریں ۔ 

تازہ ترین