• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرعام پھانسی کے قانون پر اہم وزرا کی آرا تقسیم

اسلام آباد (عامر غوری) سرعام پھانسی کے قانون پر اہم وزرا کی آرا تقسیم ہے۔ فروغ نسیم، شیریں مزاری، فواد چوہدری سزا کے حق میں نہیں، جب کہ علی محمد خان اور فیصل واوڈا وزیراعظم کی رائے سے متفق ہیں، جس میں انہوں نے ریپ کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے اور نامرد بنانے کی تجویز دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق، پنجاب میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بعد پورا ملک صدمے میں ہے۔ 

یہاں تک کے وزیراعظم عمران خان بھی ایک ٹی وی انٹرویو میں ایسے سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت سزائوں کی بات کرچکے ہیں۔ تاہم، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے اہم ارکان ، وزیراعظم سے متفق دکھائی نہیں دیتے۔ 

ایک ٹی وی پروگرام میں وزیرقانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وہ عمومی طور پر عوامی مقامات پر پھانسی کی سزا کے حق میں نہیں ہیں کیوں کہ 1994 میں سپریم کورٹ نے ایک مقدمے میں فیصلہ دیا تھا کہ عوامی مقامات پر پھانسی شریعت اور آئین پاکستان کے خلاف ہے۔ 

جب کہ وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوامی مقامات پر پھانسی کی سزا پر تحفظات ہیں کیوں کہ اس سے جرائم کی شرح میں کمی نہیں آئے گی بلکہ جنسی جرائم کا شکار ہونے والوں کے قتل میں اضافہ ہوجائے گا۔

تازہ ترین