• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے رہنماؤں کی ٹیکس لسٹ اٹھائیں تو افسوس ہوتا ہے، تجزیہ کار

’بڑے رہنماؤں کی ٹیکس لسٹ پر افسوس ہوتا ہے‘


کراچی ( ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ کی میزبان علینہ شیخ نے سوال کیا کہ ٹیکس جمع کرنے کی دعویدار حکومتی نمائندوں کی جانب سے کم ٹیکس دینے کی وجہ کیا ہے؟اس پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ بڑے رہنمائوں کی ٹیکس لسٹ اٹھائیں تو افسوس ہوتا ہے،ملک میں ٹیکس دینے کا رواج نہیں ہے ٹیکس وہی لوگ دیتے ہیں جنہیں مجبوری میں دینا پڑے۔

سنیئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ عین ممکن ہے جنہوں نے ٹیکس نہیں دیا اس پر وضاحت آئے لیکن یہ کوئی پہلا انکشاف نہیں ہے اس سے پہلے بھی جب ایف بی آر لسٹ جاری کرتی رہی ہے اس پر آپ کیا کہہ سکتے ہیں اگر آپ ٹیکس چوری کر رہے ہیں اور عوامی نمائندے ہیں تو اس طرح کی باتیں معاشرے پر اثر ڈالتی ہیں اور زوال کا باعث ہوتی ہیں۔

یہ وزیراعظم کے لیے ٹیسٹ کیس ہے پہلے اپنی وضاحت دیں کہ دو لاکھ ٹیکس دیا ہے اور دوسروں سے بھی معلومات لیں کم سے کم اپنی پارٹی کی سطح پرجتنے بھی بڑے لیڈرز اگر ان کی ٹیکس لسٹ اٹھائیں تو افسوس ہوتا ہے۔

تازہ ترین